ایکنا نیوز- خبررساں ادارے العرب الیوم کے مطابق مرکز اسلامی «المعلومات» جو امارات کے فلاحی ادارے انجمن «دارالبر» سے وابستہ ہے انکے تعاون سے قرآنی مقابلہ دبئی میں منعقد ہوا جسمیں بیس ممالک سے ۳۰۹ طلبا و طالبات شریک تھیں۔
اسلامی مرکز" المعلومات" کے ڈایریکٹر راشد جنیبی کا اس بارے میں کہنا تھا: ان مقابلوں کا مقصد نو مسلموں کی حوصلہ افزائی اور قرآنی تعلیمات کی ترویج ہے
انکا کہنا تھا: اس بار مقابلوں میں گذشتہ سال کے بہ نسبت پچاس فیصد زیادہ قرآء شریک تھے جنمیں امریکہ،یورپ،ایشیاء اور افریقہ سے تعلق رکھنے والے شامل تھے۔
مقابلوں کے اختتام پرحفظ، تلاوت اورترتیل میں نمایاں پوزیشن لینے والوں کو قیمتی انعامات کے علاوہ حج و عمرہ کے ٹکٹس بھی تحفے میں دیے گیے۔