جنوبی افریقہ میں شیعہ مسجد پر وحشیانہ حملہ/ لبیک یا حسین کا مفہوم

IQNA

جنوبی افریقہ میں شیعہ مسجد پر وحشیانہ حملہ/ لبیک یا حسین کا مفہوم

7:36 - May 13, 2018
خبر کا کوڈ: 3504572
بین الاقوامی گروپ: حملے میں زخمی ہونے والے ایک زخمی کا کہنا ہے: جب حملہ آوروں نے چاقو میرے گلے پر رکھا تو«لبیک یا حسین (ع)» کو میں نے درک کیا۔

جنوبی افریقہ میں شیعوں پر وحشیانہ حملہ

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے آی‌اوآل کے مطابق  علی نچینیان  جمعرات کو جنوبی افریقہ کے شہر ورولام کی مسجد امام حسین میں دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہوگیے تھے

 

رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے چاقووں سے مسجد پر حملہ کیا اور مسجد میں موجود چوکیدار اور دو اور فرد کو زخمی کردیا

حملہ آوروں نے امام جماعت کے گلے پر چاقو کا وار کرکے انہیں شہید کردیا اور مسجد کو پیڑول بم سے آگ لگادی ۔

 جنوبی افریقہ میں شیعوں پر وحشیانہ حملہ

علی کے مطابق امام مسجد نے شور سننے کے بعد مسجد میں مدد کے لیے لپکے مگر حملہ آوروں نے چاقو سے وار کرکے انہیں شہید کردیا۔

 

انکا کہنا ہے کہ جب حملہ آوروں نے میرے گلے پر خنجر رکھا تو میں سمجھا کہ  لبیک یا حسین (ع) کا کیا معنی ہے. ہم امام حسین (ع) کے نقش قدم پر آخر تک ان دہشت گردوں سے مقابلہ کریں گے۔/

3713677

 

نظرات بینندگان
captcha