پیرس میں چاقو سے حملہ ،1شخص ہلاک،4ز خمی

IQNA

پیرس میں چاقو سے حملہ ،1شخص ہلاک،4ز خمی

12:46 - May 13, 2018
خبر کا کوڈ: 3504574
بین الاقوامی گروپ: پیرس میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کرکے 1 شخص کو ہلاک اور 4 کو زخمی کردیا/ تکفیری تنظیم داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

ایکنا نیوز- جنگ نیوز کے مطابق فرانس کے دار الحکومت پیرس میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کرکے 1 شخص کو ہلاک اور 4 کو زخمی کردیا،زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے، فرانسیسی پولیس نے ملزم کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

پراسیکیوٹرز کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آور الله اکبر کے نعرے لگا رہا تھا۔ واقعہ کی دہشت گردی کے تناظر میں تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

 
 

دوسری جانب داعش نے حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔

فرانسیسی صدر کا کہنا ہے کہ آزادی کے دشمنوں کے آگے ہار نہیں مانیں گے۔ فرانس نے ایک بارپھر آزادی کے لیے دیے گئے خون کی قیمت چکائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کو مارنے والے پولیس افسران کو فرانسیسی عوام کی جانب سے سلیوٹ پیش کرتا ہوں۔

نظرات بینندگان
captcha