ایکنا سے گفتگو میں: ترکی کی یونیورسٹی دانشوروں کی تفیسر المیزان میں دلچسپی

IQNA

ایکنا سے گفتگو میں: ترکی کی یونیورسٹی دانشوروں کی تفیسر المیزان میں دلچسپی

7:40 - May 15, 2018
خبر کا کوڈ: 3504581
بین الاقوامی گروپ: ترک پبلیکشن الکوثر کے مطابق ترکی میں بہت سے اساتذہ تفسیر المیزان سے استفادہ کرتے ہیں

ایکنا سے گفتگو میں:ترکی کی یونیورسٹی دانشوروں کی تفیسر المیزان میں دلچسپی

ایکنا نیوز- ترک پبلشرز کے سربراہ مهدی بیردال نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا: الکوثر پبلیکیشن ترک شیعوں کے تعاون سے ۱۹۹۲ میں قایم کیا گیا ہے

انکے مطابق ترکی میں تین ملین کے قریب شیعہ آباد ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اس پبلیکشن سے پہلے ترکی میں شیعوں کی بہت کم کتابیں موجود تھیں مگر اس پبلشر کے قیام سے بہت سے اہم کتابیں مقامی زبان میں شایع ہوچکی ہیں۔

 

بیردال کے مطابق دیگر اہم کتابوں کے ہمراہ  تفسیر المیزان کا نام قابل ذکر ہے۔

الکوثر پبلشر کے ترجمان کے مطابق ترکی کی بہت سی یونیورسٹیوں میں اس وقت تفسیر المیزان موجود ہے اور متعدد اساتذہ نے اس تفسیر میں دلچسپی کا اظھار کیا ہے۔

 ایکنا سے گفتگو میں:ترکی کی یونیورسٹی دانشوروں کی تفیسر المیزان میں دلچسپی

مهدی بیردال کے مطابق ترکی میں ۲۷ زبانوں میں قرآنی ترجمے موجود ہیں اور شیعہ صرف «عبدالباقر گلپینارلی» کے ترک ترجمے سے استفادہ کرتے تھے مگر ایک شیعہ یونیورسٹی استاد «مرتضی ترابی» نے استنبولی زبان میں قرآن کا ترجمہ کیا جوسال ۲۰۰۹ میں چھپ چکا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ دیگر کتابوں کے علاوہ شہید مرتضی مطهری اور محسن قرائتی کی متعدد کتابیں ترکی زبان میں شایع ہوچکی ہیں جبکہ  نهج البلاغه اور صحیفه سجادیه کے ہزاروں نسخے ترکی میں فروخت ہوچکے ہیں۔

 ایکنا سے گفتگو میں:ترکی کی یونیورسٹی دانشوروں کی تفیسر المیزان میں دلچسپی

بیردل کے مطابق پانچ سال قبل  «انجمن نسل قرآن علامه طباطبایی» مرکز قایم ہوچکا ہے جہاں سے اہل تشیع استفادہ کرتے ہیں اور ہزار طلبا یہاں سے سند وصول کرچکے ہیں۔/

 

 3713192

نظرات بینندگان
captcha