شام؛ فلسطین کے حامی پادری کی زندگی پر ڈرامہ

IQNA

شام؛ فلسطین کے حامی پادری کی زندگی پر ڈرامہ

9:56 - August 12, 2018
خبر کا کوڈ: 3504954
بین الاقوامی گروپ: فلسطین کے حامی مرحوم پادری «هیلاریون کاپوچی» کی زندگی پر ڈرامہ تیار کیا جارہا ہے

ایکنا نیوز- شامی ٹیلی ویژن مرکز مرحوم پادری اور اسقف هيلاريون كاپوچی(۱۹۲۲-۲۰۱۷م) کی زندگی پر

«باسل الخطيب» کی کاوشوں سے تیس اقساط پر مشتمل ڈرامہ تیار کررہا ہے۔

 

لبنان میں ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق کاپوچی سال ۱۹۶۵ سے بیت المقدس کے کلیسا میں خدمت انجام دیتے رہے ہیں اور وہ

مسئله فلسطين کے حوالے سے مرکزی کردار کے حامل تھے۔

 

فلسطینی مجاہدین کی خدمت میں وہ پیش پیش تھے اور ذاتی گاڑی میں  بيت المقدس کے مجاہدین کے لیے وہ اسلحہ لاتے تھے۔ سال ۱۹۷۴ کو صھیونی رژیم نے  کاپوچی کو اسلحہ کی فراہمی کے جرم میں گرفتار کیا۔

 

عیسایی پادری کو بارہ سال قید کی سزا سنائی گیی تاہم ویٹکن کی مداخلت سے وہ چار سال کے بعد آزاد ہوئے. سال ۱۹۷۸میں هیلاریون کاپوچی کو فلسطین سے نکالا گیا تاہم ویٹکن کے منع کرنے کے باوجود وہ مقاومت کی حمایت سے باز نہ آئے۔

 

سال ۲۰۰۹ اور ۲۰۱۰ میں غزہ محاصرہ توڑنے کے لیے وہ آزادی کی کشتی کے مسافر رہے۔

 

 کشیش کاپوچی سال ۲۰۱۶ کو ۹۴ سال کی عمر میں روم کے ہسپتال میں دار فانی سے رخصت ہوئے۔

 

هیلاریون کاپوچی کی زندگی پر تیار ہونے والے ڈرامے کو اگلے سال رمضان میں پیش کیا جائے گا۔/

 

3737384

 

نظرات بینندگان
captcha