اناطولی رپورٹ ؛ امدادی تنظیموں پراسرائیل کے مظالم

IQNA

اناطولی رپورٹ ؛ امدادی تنظیموں پراسرائیل کے مظالم

9:08 - August 15, 2018
خبر کا کوڈ: 3504969
بین الاقوامی گروپ: رپورٹ میں کیا گیا ہے کہ اسرائیل فورسز ایمبولینسز اور دیگر امدادی تنظیموں کے افراد کوجان بوجھ کر نشانہ بناتی ہیں

ایکنا نیوز- ترک خبرساں ادارے «انوطولی» نے امدادی تنظیموں کے شہید کارکنوں کی فہرست جاری کی ہے جو  «وطن واپسی احتجاج» میں مارچ سے اب تک شہید ہوچکے ہیں

 

«عبدالله القططی» کو اسی جمعے کے دن ایک امدادی کارروائی کے دوران اسرائیلی فورسز نے نشانہ بنایا۔

 

شہید کے ساتھی کارکن «صابرین قشطه» کے مطابق عبداللہ ایک زخمی کا معاینہ کررہے تھے جب انہیں گولی لگی۔

 

انکا کہنا تھا کہ چند زخمیوں کی مدد کے لیے ہم جارہے تھے کہ میں نے مڑ کر دیکھا تو عبداللہ نظر نہ آئے میں سمجھا کہ وہ  اسرائیلی فایرنگ سے شاید پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوئے ہیں تاہم معلوم ہوا کہ انکے سینے پرگولیاں لگی ہیں۔

 

انکا مزید کہنا تھا کہ نرسز اور امدادی کارکنان کا کام صرف زخمیوں کی مدد کرنا ہے مگرعبدالله القططی کو بھی محترمہ رزان نجار فلسطینی نرس کی طرح ظلم کا نشانہ بنایا گیا ۔

 

صابرین قشطه نے عالمی انسانی اداروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام ان مظالم پر کرداد ادا نہیں کررہے ہیں۔

 

القططی کی والدہ حنان نے کہا کہ عبداللہ چند گھنٹے قبل میرے ساتھ کھانا کھا رہے تھے اور میں خود پریشان تھا کہ کہیں حادثہ رونما نہ ہو ، میرا بیٹا صرف امدادی کارکن تھا۔ مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں اب دوبارہ اسے نہیں دیکھ سکتی۔

 

 

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے امدادی کارکنوں کی شہادتوں پر سخت افسوس کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فورسز جان بوجھ کر ایمبولینسیز اور امدادی کارکنوں کا قتل کررہی ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ مارچ سے اب تک تین امدادی کارکن شہید اور  ۳۷۰ دیگر زخمی جبکہ  ۷۰ ایمبولینسیز کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

 

فلسطینی عوام مارچ سے اب تک ہرجمعے کو وطن واپسی کے عنوان سے احتجاج کررہی ہے۔

 

3738445

نظرات بینندگان
captcha