کوئٹہ یوم آزادی سیمینار

IQNA

کوئٹہ یوم آزادی سیمینار

8:45 - August 17, 2018
خبر کا کوڈ: 3504976
بین الاقوامی گروپ: اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تمام صوبوں کی جدوجہد اور لاکھوں جانوں کا نذرانہ دیکر معرض وجود میں آیا ہے۔ ہمیں چاہیئے کہ پاکستان کی تعمیر وترقی کیلئے بھی اسی اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کریں۔

ایکنانیوز- اسلام ٹائمز۔ وزارت مذہبی امور بین العقائد ہم آہنگی حکومت بلوچستان کی جانب سے یوم آزادی کے سلسلے میں تحریک پاکستان میں علماء کرام کے کردار کے عنوان سے پروقار تقریب سیکرٹری مذہبی امور یاسر خان کاکڑ کے زیرصدارت منعقد ہوئی۔

تقریب میں ڈائریکٹر مذہبی امور شمس اللہ خان خلیل مری، مولانا نورالحق نورانی، ڈاکٹر عطاء الرحمان، علامہ سید ہاشم موسوی، علامہ حبیب اللہ چشتی، مولانا عبدالروف، حاجی عبدالقیوم، حافظ محمد طاہر اور علماء کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پاکستان تمام صوبوں کی جدوجہد اور لاکھوں جانوں کا نذرانہ دیگر معرض وجود میں آیا ہے۔ ہمیں چاہیئے کہ پاکستان کی تعمیر وترقی کیلئے بھی اسی اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کریں۔ ہم سب کو چاہیئے کہ آپس میں اتفاق، مساوات اور اخوت قائم کرکے فرقہ وارانہ تفرقات کو ختم کیا جائے۔

نظرات بینندگان
captcha