امارات میں مساجد اور عبادت خانے آج سے کھل جائیں گے + فلم

IQNA

امارات میں مساجد اور عبادت خانے آج سے کھل جائیں گے + فلم

8:40 - July 01, 2020
خبر کا کوڈ: 3507847
تہران(ایکنا) چار مہینے بندش کے بعد ایس او پیز کے ساتھ تمام عبادت خانے آج سے کھل رہے ہیں۔

دیگر سرگرمیوں کے بحالی اور مراکز کھولنے  کے ساتھ عرب امارات میں تمام مساجد اور عبادت خانے بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

امارات کے حکام کا کہنا ہے کہ  اول جولائی (بروز بدھ) سے تمام عبادت کے مراکز کھولنے کی اجازت دے دی گیی ہے۔

 

عبادت خانوں میں تیس فیصد گنجایش کے ساتھ ماسک، اسپرے اور دیگر ایس اوپیز پر عمل کرتے ہوئے عوام یہاں عبادت کے لیے آسکتے ہیں۔

 

قدرتی آفات اور امور غیر مترقبہ کے ترجمان سیف جمعه الظاهری کا کہنا تھا: مساجد اور مراکز کھولنے کے لیے سخت کوشش کی گیی اور تمام عبادت خانوں کے امام کو کوویڈ ۱۹ ٹیسٹ کرنے کے بعد ان مساجد کو کھولنے کی اجازت دے دی گیی ہے. نماز جمعہ بدستور معطل رہے اور جمعہ کو مساجد بند رہیں گی۔

 

الظاهری نے ماسک، سینی ٹائیز کے استعمال اور گھروں سے وضو کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا : مساجد میں قرآن اور دعا کی کتابوں سے استفادہ نہ کریں اورموبائل سے قرآن و دعا کی تلاوت کریں۔/

ویڈیو کا کوڈ

3907794

نظرات بینندگان
captcha