الازهر: کنارے کو ضم کرنا امن کے لیے خطرہ ہے

IQNA

الازهر: کنارے کو ضم کرنا امن کے لیے خطرہ ہے

10:21 - July 03, 2020
خبر کا کوڈ: 3507855
تہران(ایکنا) الازھر اسلامی مرکز نے ایک بیان میں مغربی کنارے کو مقبوضہ علاقوں میں ضم کرنے کی کوشش کو امن کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔

الازھر اسلامی مرکز نے ایک بیان میں مغربی کنارے کو مقبوضہ علاقوں میں ضم کرنے کی کوشش کو علاقے کے امن کے لیے خطرہ اور تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے: اس سازش میں فلسطینوں کے حقوق کو پامال کیا گیا ہے اور صھیونی رژیم نے ماضی کی طرح کورونا سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہوئے اقدام کیا ہے۔

 

الازهر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین سے متعلق کردار ادا کریں اور اسی طرح عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم مسئلہ فلسطین کے حوالے سے فوری طور پر ایمرجنسی نشست منعقد کریں۔

 

قابل ذکر ہے کہ اسرائیل نے اعلان کیا تھا کہ وہ بدھ کو رسمی طور پر مغربی کنارے کو ضم کرنے کا اعلان کرے گا تاہم اب تک اسرائیلی وزیراعظم نے اب تک اس بارے اعلان نہیں کیا ہے۔

 

سینچری ڈیل کے حوالے سے کوشش کی جارہی ہے کہ مغربی اردن کے کنارے کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں شامل کیا جائے۔/

3908283

نظرات بینندگان
captcha