حزب الله لبنان نے مراجع تقلید کی توہین کی مذمت کردی

IQNA

حزب الله لبنان نے مراجع تقلید کی توہین کی مذمت کردی

8:48 - July 05, 2020
خبر کا کوڈ: 3507867
تہران(ایکنا) حزب الله لبنان نے عراقی مرجع تقلید کی توہین کو اسلام دشمن قوتوں کی خدمت قرار دیا ہے۔

حزب الله لبنان نے سعودی رژیم سے وابستہ اخبار میں عراقی مرجع تقلید کی توہین کی مذمت کی ہے۔

حزب الله کے بیان میں کہا گیا ہے: مذکورہ مرجع تقلید انتہائی قابل قدر بزرگ شمار کیا جاتا ہے جو عراق کی سالمیت اور قومی وحدت میں اہم ترین رکن قرار دیا جاتا ہے. اس مرجع کے فتوے سے سرزمین عراق سے داعش کا خاتمہ کیا گیا ہے۔

 

بیان میں مزید کہا گیا ہے: حزب الله سعودی اخبار میں اس مرجع تقلید کی توہین کی شدید مذمت کرتی ہے اور ہمارا ایمان ہے کہ کوئی بھی اس عظیم مرجع کی عظمت اور مقام کو کم نہیں کرسکتا ۔

 

بیان میں کہا گیا ہے: مذکورہ اخبار جس کے پیچھے یقینا امریکہ اور اسرائیل کا ہاتھ ہے اور انکے تمام حامی جو مسلمانوں میں اختلاف و تفرقہ چاہتے ہیں انکی سازش پر یہ کام انجام دیا گیا ہے۔

 

 حزب الله نے عراقی عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ سازشوں کے مقابلے میں اپنی وحدت اور ہوشیاری کو برقرار رکھے۔

 

لبنانی اہل سنت عالم دین شیخ احمد القطان نے بھی آیت اللہ سیستانی کی توہین کو تفرقہ ڈالنے کی سازش قرار دیا ہے۔

«قولنا و العمل» تنظیم بھی عراقی مرجع تقلید کی توہین کی شدید مذمت کرتے ہوئے مذکورہ اخبار سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام پیروان اہل بیت بالخصوص عراقی عوام سے فوری طور پر معذرت خواہی کرے۔/

3908648

نظرات بینندگان
captcha