سرینگر؛ مسلمان خواتین کا احتجاج

IQNA

سرینگر؛ مسلمان خواتین کا احتجاج

8:32 - April 12, 2021
خبر کا کوڈ: 3509128
تہران(ایکنا) کشمیری خواتین نے اسلامی حجاب کے مخالف ماڈل پر احتجاجی مظاہرہ اور ریلی میں شرکت کی۔

ایکنا نیوز کے مطابق کشمیری خواتین کے مختلف گروپ نے اتوار کو سرینگر میں اسلام مخالف ماڈل کے خلاف مظاہرہ کیا۔

 

اس سے پہلے سرینگر کے ٹاگور ہال میں کوویڈ ۱۹ بحران کے باوجود ماڈلنگ شو منعقد کیا گیا تھا، کشمیری خواتین نے اس ہال کی طرف احتجاجی ریلی نکالی جہاں درجنوں ڈانسر، گلوگار اور ماڈلز موجود تھیں۔

 

مظاہرے میں شریک ایک خاتون کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ان چیزں کی گنجائش موجود نہیں اور ہم بے حیائی اور مغربی کلچر کی مخالفت ہر صورت کریں گے۔

 

مذکور خاتون کا کہنا تھا کہ ایسی بےحیائی پر مبنی نمایش کشمیریوں کی ثقافت اور اقدام کی مخالف ہے اور ہم کشمیر کی ایسی تصویر دنیا کو پیش کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

 

کشمیر میں ایسی نمایش اس حال میں جاری ہے جہاں کورونا کی وجہ سے تمام اسکول، مساجد اور مدرسے بند ہیں جبکہ یہاں پر انڈین حکومت کی جانب سے غیر مقامی افراد بسانے کی کوشش بھی جاری ہے تاکہ یہاں کی اسلامی تشخص کو تبدیل کیا جاسکے۔/

.

اعتراض زنان کشمیری به اقدام ضدفرهنگی هند در سرینگر

اعتراض زنان کشمیری به اقدام ضدفرهنگی هند در سرینگر

3963787

 

نظرات بینندگان
captcha