رمضان اور مسلمانوں کی تیاریاں / رمضان بعض ممالک میں شروع

IQNA

رمضان اور مسلمانوں کی تیاریاں / رمضان بعض ممالک میں شروع

9:30 - April 13, 2021
خبر کا کوڈ: 3509131
تہران(ایکنا) دنیا کے مختلف ممالک میں رمضان کا استقبال شروع ہوچکا ہے۔

روزنامه الدستور کے مطابق مختلف ممالک میں مختلف انداز کے ساتھ استقبال رمضان کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

 

مصر کی فضا رمضان کی خبر دے رہی ہے جہاں مسلمان اور قبطی مسیحی گلی کوچوں کی سجاوٹ میں مصروف ہیں۔

 

شبرا کے ساکن محمد حسن اپنے عیسائی دوستوں کے ساتھ سجاوٹ میں مصروف ہے اور انکا کہنا تھا کہ یہاں پر مسلمان اور عیسائی امن و محبت سے رہتے ہیں اور رمضان پرملک تیاری کرتے ہیں۔

کینیڈا کے شہروں  مونٹرال اور لاوال کے لوگ رمضان کی تیاریوں میں مصروف ہیں اگرچہ کورونا کی وجہ سے اس سال مساجد میں رونق کم ہے۔


مقامی حکام نے رات آٹھ بجے کے بعد آمد ورفت پر پابندی لگادی ہے جس کا مطلب ہے کہ لوگ نماز عشاء کے لیے مساجد نہیں آسکتے۔

رمضان اور مسلمانوں کی تیاریاں / رمضان بعض ممالک میں شروع
اردن میں لوگ کورونا کی وجہ سے محدود انداز میں پروگرامز منعقد کرسکیں گے اور وہ صرف نماز فجر اور مغرب مساجد میں ادا کریں گے تاہم وہ نماز تراویح کی ادائیگی سے محروم رہیں گے۔
 

 
مصر کے وزیر اوقاف نے مساجد کے اسپرے اور مسلسل صفائی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر آدھے گھنٹے میں نماز تراویح کی ادائیگی ممکن ہے تو ٹھیک ورنہ نماز ادا نہ کریں۔

 

افریقی ملک گھانا جہاں ۲۷ فیصدی مسلمان آباد ہے وہ بھی رمضان کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ یہاں لوگ رمضان کے پہلے دن سے مختلف مذہبی تقریبات منعقد کراتے ہیں۔

رمضان اور مسلمانوں کی تیاریاں / رمضان بعض ممالک میں شروع

مساجد میں افطاری، حسن قرآت کی محافل اور نمازیوں کی پذایرائی کے ساتھ نماز تراویح کی ادائیگی اہم پروگراموں میں شمار ہوتا ہے جبکہ گھروں میں  بزرگ افراد فیملی ممبران کو یکجا کرکے مذہبی داستانیں سناتے ہیں تاہم یہ کورونا سے قبل کی سرگرمیاں تھیں۔

 

سعودی عرب میں حرمین امور کے انچارج عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس نے اعلان کیا ہے: ملک سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ حرمین میں دس رکعت تراویح نماز کی ادائیگی کی اجازت ہوگی۔

 

وزارت حج و عمره نے افطاری،‌ سحری و اعتکاف پروگراموں کو تعطیل کرنے کا حکم دیا ہے تاہم روزانہ ڈیڑھ لاکھ عبادت گزار مسجدالحرام آسکتے ہیں۔

رمضان میں غیر ملکی زائرین کی آمد پر پابندی ہوگی اور کسی کو مناسک حج کی اجازت نہ ہوگی۔

 

رمضان کا آغاز بعض ممالک میں

 المیادین چینل کے مطابق مختلف ممالک میں کل سے روزہ داری کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

 

سعودی عرب، قطر، بحرین، فلسطین، مصر، سلطنت عمان، لبنان، تیونس اور عراق کے اہل سنت نے کل سے رمضان کا آغاز کیا ہے۔

 

یمن، کویت، اردن اور امارات میں آج سے روزہ متوقع ہے۔

 

انڈونیشیاء، مراکش، موریتانیہ اور بعض دیگر ممالک میں منگل کو روزے کا اعلان ہوا ہے ۔

 

ایران میں ممکنہ طور پر بدھ سے روزے کا آغاز ہوگا۔

 

3963746

نظرات بینندگان
captcha