عراقی میڈیا کے مطابق شب ضربت اور شہادت امام المتقین، امیر المومنین حضرت علی(ع) کی مناسبت سے
«فزت و رب الکعبه» یعنی " رب کعبہ کی قسم میں کامیاب ہوا" کا پرچم نجف میں عزاداروں کے تعاون سے نصب کردیا گیا۔
نجف اشرف کو شهادت علی ابن ابی طالب(ع) کے حوالے سے عزداری کے لیے تیار کیا جارہا ہے اور نجف کے گورنر نے بیس ہزار سیکورٹی فورسز اہلکاروں کی ڈیوٹی کے حوالے سے خبر دی ہے۔
لؤی الیاسری کا کہنا تھا: بیس ہزار عراقی سیکورٹی فورس شهادت امیرالمومنین(ع) اور شب ہائے قدر کی مناسبت سے آج سے خصوصی ڈیوٹی دیں گے۔/