برلن؛ عالمی یوم قدس ریلی منسوخ

IQNA

برلن؛ عالمی یوم قدس ریلی منسوخ

9:10 - May 02, 2021
خبر کا کوڈ: 3509222
تہران(ایکنا) جرمن حکام کے مطابق کورونا کی بڑھتی لہر کی وجہ سے برلن میں قدس ریلی منسوخ کردی گئی۔

رشیا الیوم نیوز کے مطابق جرمن حکام نے کورنا کسیز میں بڑھتے ہوئے مسائل کے پیش نظر فلسطینی حقوق کے لیے قدس ریلی کی اجازت کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔

 

جرمن پولیس نے روزنامه Der Taggespiegel  سے گفتگو میں بتایا کہ شیڈول کے مطابق قدس ریلی آٹھ مئی کو نکالی جانی تھی۔

 

برلن وزارت قانون کے نمایندے میشل فشر نے کہا کہ اس سال قدس ریلی کے لیے کوئی انتظام نہیں کیا گیا ہے اور کورونا وائرس کی وجہ سے پروگرام آن لائن منعقد کیا جاسکتا ہے۔

 

قدس ریلی گذشتہ سال بھی برلن میں کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کردی گئی تھی۔/

3968527

نظرات بینندگان
captcha