عرب میڈیا کے مطابق مذکورہ کورس سے فارغ ہونے والے طلبا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاکم شارجہ سلطان بن محمد القاسمی نے کہا: قرآنی کریم کمپلیکس شارجہ کے آن لائن کورس میں دنیا کے مختلف ممالک سے قرآء نے حصہ لیا اور آج ۱۲۵ ممالک کے طلبا اس کورس سے استفادہ کررہے ہیں۔
مذکورہ پروگرام میں ۸۷ حافظات اور قراء امارات اور امارات میں مقیم غیر ملکی شریک تھے جنہوں نے حاکم شارجہ سے کورس مکمل کرنے کا سرٹیفیکٹ وصول کیا۔
تقریب میں قاری «ایاد محمد یوسف» نے روایت «ورش عن نافع» اور «محمد نبیل حامد» نے تلاوت کا اعزاز حاصل کیا۔/