رپورٹ کے مطابق دھلی کی گرین پارک مسجد کا کہنا ہے کہ مسجد کو کورونا مریضوں کی نگہداشت کا مرکز بنائی گیی ہے۔
گرین پارک مسجد کی کمیٹی کے انچارج محمد سلیم کا کہنا تھا: کورونا مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر ہسپتالوں پر دباو میں شدید اضافے کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
انکا کہنا تھا: اس مرکز میں دس بیڈ اور میڈیکل سہولیات موجود ہیں اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی ممکن بنائی جارہی ہے تاہم افسوس کے ساتھ آکسیجن دینے کی سہولت سے اب تک محروم ہے۔
انڈیا میں اب تک متعدد مساجد کو کورونا بیماروں کا مرکز بنایا جاچکا ہے اور گذشتہ روز ایک بین الاقوامی اسلامی ادارے نے مسجد کا دورہ کیا اور انکی کاوشوں کو سراہا۔
مذکورہ فلاحی ادارے کے سربراہ محد عزمی عبدالحمید کا اس موقع پر کہنا تھا: اسلامی فاونڈیشن اور دیگر اداروں کا کورونا سے مقابلے کے لیے انڈین مسلمانوں کی مدد قابل تعریف ہے۔/