وزیر اعظم تین روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

IQNA

وزیر اعظم تین روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

10:12 - May 07, 2021
خبر کا کوڈ: 3509250
عمران خان ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے دورے پر جائیں گے جنہوں نے سعودی عرب- یران خفیہ مذاکرات کے بعد مصلحت آمیز لہجے میں کہا تھا کہ وہ 'اچھے' تعلقات کی خواہش رکھتے ہیں ہے

 توقع کی جارہی ہے کہ یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں بہتری لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

وزیر اعظم آفس کے مطابق عمران خان ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے دورے پر جائیں گے جنہوں نے گزشتہ ہفتے بغداد میں سعودی عرب- یران خفیہ مذاکرات کے بعد مصلحت آمیز لہجے میں کہا تھا کہ وہ 'اچھے' تعلقات کی خواہش رکھتے ہیں ہے۔

ایران نے سعودی عرب کے 'لہجے کی تبدیلی' کا خیرمقدم کیا تھا۔

اس دورے پر وزیر اعظم خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کی کابینہ کے دیگر ارکان پر مشتمل ایک وفد بھی ہوگا۔

سعودی قیادت کے ساتھ وزیر اعظم کی مشاورت میں دوطرفہ تعاون کے تمام شعبوں کا احاطہ کیا جائے گا جس میں معاشیات، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، پاکستانی افرادی قوت کے لیے ملازمت کے مواقع اور مملکت میں پاکستانی آبادی کی فلاح و بہبود شامل ہیں۔

دونوں فریق باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

اس دورے کے دوران وزیر اعظم اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف الاثمین، عالمی مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل محمد بن عبد الکریم العیسیٰ اور مکہ اور مدینہ کی مقدم مساجد کے اماموں سے بھی ملاقات کریں گے۔

عمران خان جدہ میں پاکستانی برادری کے ممبران سے بھی بات چیت کریں گے۔

وہ مغرب میں اسلامو فوبیا کے معاملے کو بھی اٹھائیں گے جس میں یورپی پارلیمنٹ کی حالیہ قرارداد بھی شامل ہے جس میں پاکستان کی جی ایس پی پلس کی حیثیت سے دستبرداری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

1159503

 

نظرات بینندگان
captcha