عراقی قرآنی ٹیلینٹ کا دورہ ایران+ تصاویر

IQNA

عراقی قرآنی ٹیلینٹ کا دورہ ایران+ تصاویر

7:25 - October 04, 2022
خبر کا کوڈ: 3512827
ایکنا تہران- دارالقرآن کریم آستانہ حسینی کی جانب سے حفاظ کرام کی حوصلہ افزائی کے لیے دورہ ایران کا اہتمام کیا گیا۔

ایکنا نیوز کے مطابق روضہ حسینی کے تعاون سے حفاظ کرام کی حوصلہ افزائی اور ایرانی قرآن اداروں سے تعلقات میں استحکام کے لیے ایران میں روضہ امام رضا (ع) اور حضرت بی بی معصومہ (س) کی زیارت کا اہتمام کیا گیا۔

 

آستانہ حسینی کے قرآنی امور کے انچارج علی هادی کا اس دورے کے بارے میں کہنا تھا: دارالقرآن آستانہ حسینی کے تعاون سے ایرانی قرآنی اداروں سے مضبوط تعلقات کے لیے اس دورے کا اہتمام کیا گیا ہے جسمیں قم اور مشہد کے دورے شامل ہیں۔

انکا کہنا تھا: اس سفر میں بعض ثقافتی، قرآنی اور مذہبی پروگرام بھی شامل ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: اس وفد کے ہمراہ ایک قرآنی محفل مشہد میں کرنے کا پروگرام ہے جو حرم رضوی کی جانب سے تیار کی گئی تھی۔

انکا کہنا تھا کہ اس سفر میں وفد نے دارالقرآن رضوی کے حکام سے ملاقات کی اور اس میں عراقی حفاظ نے سوالات بھی پوچھے۔/

 

 

 

4088842

نظرات بینندگان
captcha