قازان ؛ بین الاقوامی اسلامی فلم فیسٹیول میں پانچ ایرانی فلموں کی شرکت

IQNA

قازان ؛ بین الاقوامی اسلامی فلم فیسٹیول میں پانچ ایرانی فلموں کی شرکت

9:22 - September 10, 2014
خبر کا کوڈ: 1448639
بین الاقوامی گروپ: دسویں قازان اسلامی فلم فیسٹیول میں بیس ممالک کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں

ایکنا نیوز- شعبہ یورپ- اسلامی فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں روس کے مفتی کونسل کے سربراہ راویل عین الدین اور تاتارستان کے پارلیمانی لیڈر فرید محمد شین شریک تھے
فلم فیسٹیول کا مقصد اسلامی ممالک کے فلم سازوں اور اسلامی آداب و رسوم کی ترویج ، حوصلہ افزائی کرنا اور اعتدال پسندی کو فروغ دینا ہے
قازان میں ایران کے قونصل جنرل رسول شایان نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا : اسلامی فلم فیسٹیول آرٹ کے زریعے سے اسلامی ممالک کو وحدت کی دعوت دیتی ہے اور اس طریقے سے اسلامی اعتدال پسندی کی ترویج کا کام بھی انجام دے رہی ہے
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایرانی فلمیں اس فسیٹیول میں نمایاں پوزیشن لینے میں کامیاب ہوں گی

اس فیسٹیول میں اسلامی فلمیں ستارے ایک دوسرے سے آشنائی کے علاوہ اسلامی دنیا کے مسائل جیسے غزہ اور فلسطین کے موضوعات پر تبادلہ خیال بھی کریں گے

قابل ذکر ہے کہ اس فلم فیسٹیول میں پانچ ایرانی فلمیں شرکت کر رہی ہیں جنمیں
نوید میخک، کی فلم «ماروسیا»، مجید امیری، کی  فلم «رقص زمین»  رضا سبحانی کی فلم «رویا درباره دانوب»، حبیب باوی ساجد کی  فلم «بیداری سینما» اور سید سجاد موسوی کی فلم «non-splendid life» شامل ہے۔
قازان میں جاری اسلامی فلم فیسٹیول کا آج آخری دن ہے ۔

1448356

نظرات بینندگان
captcha