ایکنانیوز- ابنا کی رپورٹ کے مطابق سجاد میر نے کہا کہ شام کی جانب سے اسرائیل کے حملے پر اسے دندان شکن جواب ملنے پر اسے سمجھ لینا چاہیے کہ اب وہ ناقابل تسخیر نہیں ہے اور اسے حزب اللہ اور تحریک حماس نے بھی شکست دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اگر اسلامی اور عرب ممالک، امریکہ کے خلاف قیام کریں تو اسرائیل اپنی موت آپ مرجائے، اس لئے کہ وہ امریکی حمایت کی وجہ سے اس قسم کی کارروائیاں کرتا ہے۔
پاکستان کے عالمی امور کے معروف تجزیہ نگار نے بعض عرب ممالک کی جانب سے اسرائیل کی حمایت کیئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کسی کا دوست نہیں ہے، بلکہ وہ اپنے مفادات کے حصول کے درپے رہتا ہے۔