قرآنی فن پارے جاپانی طرز مصوری میں شائع

IQNA

قرآنی فن پارے جاپانی طرز مصوری میں شائع

10:10 - February 15, 2015
خبر کا کوڈ: 2852757
بین الاقوامی گروپ: قرآنی فن پارے اور داستانوں کی شخصیات جاپانی طرز پینٹنگ «مانگا» میں شائع اور کتاب کی شکل میں پیش کی جائے گی

ایکنا نیوز – اطلاع رساں ادارے " ایسٹ پریس" کے مطابق مانگا طرز مصوری پر قرآنی فن پارے کتاب بعنوان
Manga de Dokuha» Koran» (قرآن ہماری نظر سے سیکھیے) پبلیشر «ایسٹ پرس» کی جانب سے چھپ چکی ہے۔ کتاب کل سے جاپانی بک سیلرز پر دستیاب ہوگی
پبلیشر «ایسٹ پرس» نے اپنی ویب سائیٹ پر لکھا ہے کہ قرآن اسلام پر ایمان رکھنے والوں کے لیے ایک بنیاد ہے اور اسلام جسکا نام سب نے سنا ہے مگر ہم جاپانی اسلام کے بارے میں زیادہ علم نہیں رکھتے لہذا اس تصویری فن پارے کے زریعے کوشش کی گئی ہے کہ اس کے پیغام کو سمجھا جائے اور اسلام اور مسلمانوں کی شناخت کے لیے کتاب کا مطالعہ مفید ثابت ہوگا
Manga de Dokuha» Koran» (قرآن ہماری نظر سے سیکھیے) کتاب پر کام ۲۰۰۷ سے شروع کیا گیا اور اسمیں ۱۳۳ فن پارے شامل ہیں۔ انجیل اور تورات پر اس تناظر میں کام کیا گیا ہے ۔ مانگا طرز مصوری کو جاپان میں خاص مقبولیت حاصل ہے۔

2848519

ٹیگس: جاپان ، فن ، پارے ، قرآنی
نظرات بینندگان
captcha