روس؛ بین الاقوامی قرآنی فیسٹیول کا آغاز آج

IQNA

روس؛ بین الاقوامی قرآنی فیسٹیول کا آغاز آج

11:05 - July 11, 2015
خبر کا کوڈ: 3326503
بین الاقوامی گروپ: روس میں پہلی قرآنی فیسٹیول کا آغاز آج ماسکو میں اسلامی - ثقافتی مرکز کے تعاون سے ہورہاہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «News.AZ»،کے مطابق اس قرآنی فیسٹیول میں قرآنی کتابیں،قرآنی خطاطی ،پینٹنگز،انیمیشن کے علاوہ قرآنی موضوعات پر لیکچرز بھی نمائش کا حصہ ہیں
قرآنی نمائش ایران کے رایزنی مرکز کے تعاون سے منعقد کی جارہی ہے جو ایک ہفتے تک جاری رہے گی
مختلف ممالک جیسے قزاقستان، ایران، جمهوری آذربایجان، تاجیکستان، ترکی اور هندوستان وغیرہ کے علماء اور آرٹسٹ اس فیسٹیول میں لیکچرز دیں گے
اسلامی ثقافتی مرکز میں منعقد ہونے والی اس قرآنی نمائش اور فیسٹیول کا مقصد قرآنی پیغامات کو عام کرانا ہے.


اسلامی لباس کی نمایش بعنوان «قرآن در آئینه هنر»


مختلف ممالک کے قرآنی فن پاروں کے علاوہ  اسلامی لباس و حجاب اور قرآنی سوفٹ وئیر اور قرآنی زرین کاری بعنوان  «قرآن در آئینه هنر» کی نمائش بھی فیسیٹول کا حصہ ہے

روسی تفسیر نورالقرآن


اس فیسٹیول میں روسی تفسیر قرآن «ترجمه روسی تفسیر نورالقرآن»، پر خصوصی علمی نشست اور  جامعةالمصطفی(ص) العالمیه کے لوح قرآنی کی رونمائی بھی کی جائے گی۔
قرآنی فیسٹیول میں  جامعة المصطفی (ص) العالمیه ، مطالعات اسلامی  فاونڈیشن ماسکو، باشقیرستان اور تاتارستان کے مذہبی اداروں کا تعاون بھی شامل ہے۔

3326401

نظرات بینندگان
captcha