کعبه کا نیا غلاف تیار/ اول محرم کو تبدیل ہوگا

IQNA

کعبه کا نیا غلاف تیار/ اول محرم کو تبدیل ہوگا

7:39 - July 18, 2023
خبر کا کوڈ: 3514632
ایکنا مکہ: مسجد الحرام کے متولی کے مطابق کعبه کا نیا پردہ یا غلاف تیار ہوچکا ہے جو شب اول ماه محرم الحرام کو نصب ہوگا۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الیوم کے مطابق حرمین شریفین کے متولی کے مطابق غلاف کعبہ تیار ہوچکا ہے جو نئے اسلامی سال کے آغاز پر نصب ہوگا۔

مذکورہ زرایع کے مطابق ماہرین اور دیگر اہل ہنر کی کاوشوں سے نیا پردہ مکمل ہوچکا ہے اور اس ٹیم میں پندرہ ماہرین شریک تھے۔

ملک عبدالعزیز کمپلیکس کے ڈپٹی امجد الحازمی، نے غلاف کعبہ کو جدید اور بہترین انداز میں مکمل ہونے کی خبر دیتے ہویے کہا کہ سال نو کے ساتھ اس غلاف کو نصب کیا جارہا ہے۔

الحازمی کے مطابق غلاف کعبہ کی تیاری میں اعلی میٹریل استعمال ہوا ہے اور تمام ماہرین ملک عبد العزیز کے اسٹاف ہیں جنہوں نے باریک بینی سے کام مکمل کرلیا ہے۔

ہر سال محرم کے آغاز کے ساتھ ہی کعبے کا غلاف تبدیل کیا جاتا ہے جسمیں اعلی حکام اور علما شریک ہوتے ہیں۔

مسجدالحرام کو چاروں سمت سے اوپر سے مضبوطی سے باندھ کر اسی ترتیب سے پرانے غلاف کو کھول کر اتارا جاتا ہے۔

اس سے قبل ماه ذی‌الحجه میں حج تمتع کے موقع پر کعبے کو احرام دیا گیا تھا۔

غلاف کعبہ پر آیات کلام الله مجید لکھا ہوا ہے جس کے لیے ۹ هزار و ۹۰۰ میٹر سونا، چاندی اورحریر استعمال ہوا ہے۔/

 

4155398

 

نظرات بینندگان
captcha