خدا کی جانب سے طاقت کا اظھار پرندوں کے زریعے سے

IQNA

قرآنی سورے/ 105

خدا کی جانب سے طاقت کا اظھار پرندوں کے زریعے سے

7:40 - August 13, 2023
خبر کا کوڈ: 3514763
ایک اہم واقعے میں یمن کا بادشاہ کوشش کرتا ہےکہ کعبے کو مسمار کردے تاہم خدا نے اپنی قدرت کا جلوہ دکھایا اور کعبہ کو بچا لیا۔

ایکنا نیوز- قرآنی کریم میں ایک سو پانچواں سورہ «فیل» کے نام سے ہے جس میں  5 آیات ہیں اور یہ سورہ تیسویں پارے میں ہے۔

سورہ «فیل» مکی سورے میں ہے اور ترتیب نزول کے حؤالے سے انیسواں سورہ ہے جو قلب رسول اسلام (ص) پر اترا ہے۔

سوره «فیل» اس وجہ سے کہا جاتا ہے کہ اس میں «ہاتھیوں کے گروپ» کی طرف اشارہ ہوا ہے جہاں ایک گروپ ہاتھی پر سوار ہوکر کعبہ خراب کرنا چاہتے تھے۔

اس سورے میں تاریخی واقعے کی طرف اشارہ ہے جب یمن کے ایک لشکر ہاتھیوں پر سوار ہوکر

کعبہ خراب کرنا چاہتے تھے مگر خدا نے اس کو بچا لیا اور بتا دیا کہ خدا جب چاہتا ہے قدرت کے جلوے دکھائی دیتا ہے۔

ہاتھی سواروں کا سردار «ابرهه» یمن کا بادشاہ تھا جب وہ طاقت کے مرکز پر قابض ہوا تو مکہ جیسے اہم مرکز کی طرف متوجہ ہوا کہ کیسے لوگ دور دراز سے یہاں کعبے کی زیارت کو آتے ہیں لہذا اس نے ایک بڑا اور شاندار کلیسا بنالیا تاہم لوگ اسکی طرف متوجہ نہ ہوئے لہذا اس کو غصہ آیا اور اس نے ہاتھیوں کے ایک غول کے ساتھ مکہ کا رخ کیا تاکہ کعبے کو مسمار کرسکے لوگوں نے جب اس کو دیکھا تو خوف زدہ ہوئے اور شھر سے نکل آئے۔

صبح سویرے جب ہاتھیوں کا لشکر کعبہ کو مسمار کرنے حرکت کرنے لگے تو آسمان سے پرندوں کا ایک لشکر آیا اور اپنی چونچ میں چھوٹے پتھروں سے اس فوج کو نشانہ بنایا اور یہ پتھر جس ہاتھی یا شخص کو لگتا گولی کی طرح اس کو سوراخ کردیتا اور خود ابرھہ کو بری طرح سے ہلاک کیا۔

کہا جاتا ہے کہ یہ واقعہ سال ۵۷۰ عیسوی کا دور تھا اور اس سال کو «سال فیل» یعنی ہاتھیوں کا سال قرار دیا گیا؛ یہ وہی سال تھا جب  حضرت محمد (ص) بھی دنیا میں پیدا ہوئے./

نظرات بینندگان
captcha