رسول اعظم(ص) سیمینار یمن میں ہوگا

IQNA

رسول اعظم(ص) سیمینار یمن میں ہوگا

16:16 - September 25, 2023
خبر کا کوڈ: 3515007
ایکنا صنعاء: فلاحی قرآنی انجمن کی جانب سے بین الاقوامی رسول اعظم سیمینار میلاد النبی پر منعقد ہوگا۔

ایکنا نیوز- یمنی میڈٰیا کے مطابق رسول اعظم نمائش 24 اور 25 ربیع الأول برابر نو اکتوبر کو صنعا میں منعقد ہوگا، اس سیمینار میں رسول گرامی اسلام کی شخصیت کے مختلف گوشوں کو اجاگر کیا جائے گا اور انکی سیرت کی روشنی میں دنیا میں موجود تبدیلیوں اور حالات کا جایزہ لیا جائے گا۔

جمعیت قرآن کے جنرل سیکریٹری عبدالرحمن العفاد نے یمنی میڈٰیا سے گفتگو میں کہا: اس بین الاقوامی سیمینار کا مقصد سیرت النبی اور قرآنی تعلیمات کو عام کرانا ہے جو رسول گرامی کی سیرت کی دوری کی وجہ سے ہم پر آئے ہیں۔

 

انہوں نے اس سیمینار کو اپنی نوعیت کا پہلا سیمینار قرار دیتے ہوئے کہا: سیمینار میں مختلف مقامی اور بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے اساتذہ شریک ہوں گے جو اپنے مقالات میں رسول اکرم کی شخصیت پر سیر حاصل بحث کریں گے۔

 

انکا مزید کہنا تھا: علمی کمیٰٹی کی جانب سے کافی مقالوں کی آمد کی اطلاعات ہیں جو اس کانفرنس میں شریک ہوں گے۔/

 

4170815

نظرات بینندگان
captcha