اسلام کی بنیاد حج پر ہے / حجاج کی ذمہ داریاں

IQNA

حج اسلام میں / 2

اسلام کی بنیاد حج پر ہے / حجاج کی ذمہ داریاں

4:29 - October 16, 2023
خبر کا کوڈ: 3515114
ایکنا تھران: خدا کی توفیق سے حاجی کو حج کی سعادت ملتی ہے اور اسی وجہ سے حاجیوں کی خاص ذمہ داریاں ہیں جس کو انجام دینی چاہیے۔

خدا حج اور کعبے کی گرد طواف کی دعوت دیکر ہمیں آزماتا بھی ہے اور میڈل بھی دیتا ہے، سب ایک لباس میں جاتے ہیں، سفید لباس صفائی کی نشانی ہے، صفا تواضع اور روشنی و نور اور ادب کی علامت ہے۔

ایسا لباس جسمیں کسی خودنمائی کی گنجایش نہیں، سیاہ و سفید اور مقام و پوسٹ کی علامت نہیں، مساوات اور برابری کا لباس۔

حج کا موسم ہر سال آتا ہے تاکہ لوگ انرجی لیں، اور اسلامی دنیا کے مسائل سے آشنا ہوسکے، تاکہ دشمن جان لیں کہ ہم بیدار اور متحد ہیں۔

 خانه خدا «طهّرا بیتى للطّائفین»

 خانه سرپرست و والد «ملّة أبیكم ابراهیم»

 خانه امن «من دخله كان آمنا»

 خانه آزاد «بیتٌ عتیق»

 خانه مبارك «ببكّة مباركاً»

ہمارے ہر دن کا گھر، ہمارا قبلہ، ایسا گھر جس کی طرف حیوان کا رخ کرکے زبح نہ کرے تو اسکے گوشت نہیں کھاسکتے اور مردے کو قبر میں بھی اس کی طرف رخ کراکے رکھتے ہیں۔

ہم تو حج کی حقیقت کو درک نہیں کرسکتے لیکن اس قدر جانتے ہیں کہ امام معصوم پیدل جاکر حج کرتے اور مہینوں قبل تیاری کرتے اور رمضان کی دعاوں میں گڑگڑا کر اس کی آرزو کرتے «اللّهم ارزقنى حجّ بیتك الحرام» اور جب مکہ پہنچتے تو اپنے پاوں سے چپل اتارتے اور روتے، حج میں پیسے خرچ کرتے اور زائرین کی مدد کرتے۔

 

لہذا حج کا سفر دیگر سفر سے مختلف ہے:

حاجی کی تین ذمہ داریاں ہیں:

 ۱- اپنے مال بارے ذمہ داری: كه اسکا خمس و زكات ادا کرے، کسی دوسرے کا مال نہ ہو اور اپنا بہترین مال خرچ کریں.

 ۲- اپنے بارے ذمہ داری: توبه و شكر کریں، اخلاص کی ساتھ نیت کریں۔

 ۳- لوگ بارے ذمہ داری: لوگوں سے معذرت کریں، کمزورں اور مستضعفین کی رسیدگی کریں اور دوستوں کو باخبر کرکے حج پر جائیں۔

بہرحال حج ایک عام سفر نہیں ، اسلام کا مظھر ہے۔

  • کتاب «حج»، مصنف محسن قرائتی سے اقتباس
ٹیگس: اسلام ، حج ، بنیاد ، حاجی
نظرات بینندگان
captcha