حج کی اہمیت

IQNA

اسلام میں حج / 6

حج کی اہمیت

5:41 - November 21, 2023
خبر کا کوڈ: 3515320
حج کے بارے میں جو تعبیرات موجود ہیں وہ حج کی اہمیت دکھانے کے لیے کافی ہیں۔

ایکنا نیوز- قرآن کہتا ہے «وللّه على الناس حجّ البیت من استطاع الیه سبیلاً و من كفر فانّ اللّه عنىٌّ عن العالمین»(آل عمران، ۹۷)

لوگوں پر خدا کا حق یہ ہے کہ جو لوگ استطاعت رکھتے ہیں اور قادر ہیں انکو خدا کے گھر کی زیارت کرنی چاہیے یعنی جو لوگ مالی اور جسمانی حوالے سے توانائی حاصل ہے اور انکی زندگی کو مالی حوالے سے کسی مشکل کا سامنا نہیں اور واپسی پر وہ نارمل حالت میں بسر کرسکتے ہیں، انکو کوئی خطرہ درپیش نہیں اور جو اسکا انکار کریں وہ کافر شمار ہوگا۔

حج روایات‏ میں

 جو تاکیدات حج بارے آئی ہیں وہ کم چیزوں کے حوالے سے موجود ہیں، مثلاً امام باقر علیه السلام فرماتے ہیں: «بنى الاسلام على الخمس... الحج»، اسلام کی بنیاد پانچ ستونوں پر کھڑی ہے جن میں سے ایک حج ہے۔

 اسی طرح امام صادق علیه السلام فرماتے ہین: «لا یزال الدین قائما ما قامت الكعبة»، جب تک كعبه موجود ہے اورلوگ اس کا طواف کرتے رہیں گے دین باقی ہے۔

امام صادق علیه السلام ایک اور حدیث میں فرماتے ہیں: «لو ترك النّاس الحج لنزل علیهم العذاب»، جب لوگ حج کو ترک کریں گے، خدا کا قھر نازل ہوگا۔ كتاب «جواهرالكلام» مىں پڑھتے ہیں:

 «الحج ریاضة نفسانیّة»، حج ایک خودسازى اور ریاضت ہے، خواہشات نفسانی سے جنگ اور عادت سے مقابلہ ہے۔

 «و طاعة مالیّة»، حج، زكات و خمس، ایک مالی عبادت اور دنیا سے منہ موڑنا ہے۔

 «و عبادة بدنیّة»، رنج کے تحمل سے بھاگ دوڑ اور مشکلات سے بدن بھی ذمہ داری ادا کرنے میں جوش میں آجاتا ہے۔

 «قولیّة و فعلیّة»، حج  اعمال و گفتارپر مشتمل عبادت ہے۔

 «وجودیّة و عدمیّة»، نماز، ایسی عبادت ہے جو انجام دینا چاہیے لیکن روزہ دکھائی نہ دینے والی عبادت ہے، حج میں دونوں موجود ہیں کچھ عمل کرنے والی اور کچھ ترک کرنے والی عبادت ۔

 

 توحید کی طرف رضا کارانہ حرکت

ہر جگہ اور ہر نسل و قوم سے ،

  كفر و شرك سے مقابلہ،

خدا کے دشمنوں سے بیزاری کی طرف بڑھنے کا،

شیطان کو دور پھنکنے کا،

 حج،  عظمت و قدرت کی نمایش،

 حج، ایک سیاسی آپریشن کی نمایش

 حج، عالم بالا سے ہم آہنگی ہے. افلاکیوں سے خاکیوں کی ہم آہنگی، عرش والوں سے فرش والوں کی ہم آہنگی، کعبہ کے گرد اہل زمین کا طواف، فرشتوں کے گرد بیت المعمور کے برابر کعبہ کے اطراف میں طواف۔

 

  • کتاب «حج»، بقلم محسن قرائتی سے اقتباس
نظرات بینندگان
captcha