ملایشیاء؛ أمور حج میں رھبر معظم کے نمایندے کا «رستو» قرآنی پبلیکیشن کا دورہ

IQNA

ملایشیاء؛ أمور حج میں رھبر معظم کے نمایندے کا «رستو» قرآنی پبلیکیشن کا دورہ

5:58 - December 04, 2023
خبر کا کوڈ: 3515412
ایکنا کوالا لمپور: حجت‌الاسلام والمسلمین نواب، نے دورہ ملایشیاء کے دوران رستو قرآنی فاونڈیشن کا دورہ کیا۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق أمور حج میں ولی فقیہ کے نمایندے خاص حجت‌الاسلام و‌المسلمین نواب نے ایرانی سفارت کار محمد رضا بک صحرائی اور وفد کے ہمرا ہ  کوالالپمور میں رستو قرآنی پبلیکیشن کا دورہ کیا۔


رستو فاونڈیشن کے ڈائریکٹر داتوک عبدالطیف میراسا نے اس دورے کے موقع پر گفتگو میں کہا: رستو فاونڈیشن ملک میں قرآنی خدمات، حفظ اور قرآنی آرٹ پر سرگرم عمل ہے۔

 انکا کہنا تھا: رستو فاونڈیشن مختلف صوبوں میں قرآنی سرگرمیوں پر مصروف ہے اور اس حؤالے سے قرآنی آرایش و سجاوٹ پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔


انکا کہنا تھا: ہمارے ادارے کے دس رکنی وفد نے ایران کا دورہ کیا اور اس سفر میں ہم نے قرآن میں اشاعتی سرگرمیوں کو قریب سے دیکھا اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیے۔


داتوک عبدالطیف میراسا، نے یورپی ممالک میں توہین قرآن کے حوالے سے کہا: ہم نے فیصلہ کیا کہ جتنے قرآن سوئیڈن میں جلایا جائے گا ہر قرآن کے بدلے ہم دس لاکھ قرآن شایع کریں گے اور مختلف ممالک میں تقسیم کریں گے اور دسمبر کے آخر تک پانچ لاکھ قرآن مختلف ممالک میں ارسال کررہے ہیں۔


اس ملاقات میں رھبر معظم کے أمور حج میں نمایندے حجت‌الاسلام و‌المسلمین نواب نے اصفھان میں آڈیو قرآنی نسخے کی طرف اشارہ کیا اور تجویز دی کہ اس نسخے کو انگریزی اور ملایی زبان میں ترجمہ کیا جائے۔


ملاقات میں ایرانی ثقافتی نمایندے حبیب‌رضا ارزانی نے وفد کے دورے کے حوالے سے کہا: پروگرام کے مطابق ایران اور ملایشیاء میں اشاعت قرآن کے حوالے سے تعاون پر عمل جلد شروع کیا جارہا ہے۔/

 

بازدید نماینده ولی فقیه در امور حج از بنیاد نشر قرآن «رستو» در مالزی

بازدید نماینده ولی فقیه در امور حج از بنیاد نشر قرآن «رستو» در مالزی

بازدید نماینده ولی فقیه در امور حج از بنیاد نشر قرآن «رستو» در مالزی/ اماده

۔

4185535

 

 

نظرات بینندگان
captcha