ایرانی وفد کا دورہ ملایشاء اور قرآنی تعلقات پر تاکید

IQNA

ایرانی وفد کا دورہ ملایشاء اور قرآنی تعلقات پر تاکید

6:00 - December 06, 2023
خبر کا کوڈ: 3515430
ایکنا :ملایشیاء میں ایرانی ثقافتی نمایندے کے مطابق ایرانی حج وفد کے دورہ ملایشیاء پر قرآنی و حج امور تعلقات پر تاکید کی گئی ہے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق رھبر معظم کے أمور حج میں خصوصی نمایندے حجت‌الاسلام و‌المسلمین نواب اور رھبر معظم کے بین الاقوامی أمور میں ڈپٹی مشیر حجت الإسلام منصور میر احمدی نے ملایشیا کا دورہ مکمل کیا اور ایران واپس چلے گیے ہیں۔

 

ایرانی ثقافتی ایمبیسیڈر حبیب‌رضا ارزانی کا اس بارے کہنا تھا: خوش قسمتی سے ایران اور ملایشیاء میں اچھے دوستانہ تعلقات قایم ہیں اور اس پر دونوں جانب تعلقات کے استحکام پر متفق ہیں۔

 

ایرانی ثقافتی سفیر کے مطابق ولی فقھیہ کے نمایندے نے دورے میں رستو قرآن فاونڈیشن کا دورہ کیا، جاکیم کونسل کے حکام سے ملاقات ہوئی اور اسی طرح اہل سنت کے ساتھ نماز جمعہ ادا کرنے کا موقع ملا اور انہوں نے شھادت خاتون جنت حضرت فاطمہ کی مجلس میں شرکت کی۔

 

انکا کہنا تھا کہ اس سفر میں ولی فقیہ کے نمایندے نے مختلف پروگراموں اور اسلامی مراکز کے نمایندوں سے ملاقاتیں کی اور دو طرفہ تعلقات اور رابطوں پر اضافے پر تبادلہ خیال ہوا۔


ارزانی کا کہنا تھا: دیگر موضوعات میں فلسطین کے عوام کی حمایت پر مختلف شخصیتوں سے بات چیت ہوئی اور توقع ہے کہ جلد عالم اسلام کے علما کا اجتماع یہاں ملایشیا میں منعقد ہوگا۔

 

انکا کہنا تھا کہ حج کے حوالے سے اچھی گفتگو ہئی ہے اور دونوں ممالک کے حکام نے تاکید کی ہے کہ مسلمانوں کے اس عظیم اجتماع سے زیادہ استفادے کی کاوش کی جائے گی۔/

 

4185722

نظرات بینندگان
captcha