کعبہ کو ڈھکنے والے کسوا کی دیکھ بھال کیلئے جدید تکنیک اور اعلیٰ معیار کا مواد استعمال

IQNA

کعبہ کو ڈھکنے والے کسوا کی دیکھ بھال کیلئے جدید تکنیک اور اعلیٰ معیار کا مواد استعمال

15:30 - December 16, 2023
خبر کا کوڈ: 3515499
ایکنا: کعبہ کو ڈھکنے والے کسوا یا کالے کپڑے کی دیکھ بھال کے لیے جدید تکنیک اور اعلیٰ معیار کا مواد استعمال کیا جاتا ہے۔

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق مکہ میں گرینڈ مسجد اور مدینہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے انچارج ایک سرکاری ایجنسی کے مطابق کیوب کی شکل کے ڈھانچے کا کسوا روزانہ چیک کیا جاتا ہے۔

 29 سالہ تجربہ رکھنے والے ماہرین سمیت سعودی ٹیم کی جانب سے باقاعدہ دیکھ بھال پر توجہ دی جاتی ہے،باقاعدگی سے دیکھ بھال میں ہر طرف صفائی اور کپڑے کے ڈھکنے کو سخت کرنا بھی شامل ہے.

 لاکھوں مسلمان سالانہ حج اور عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب آتے ہیں۔ 

سعودی عرب کو رواں عمرہ سیزن کے دوران بیرون ملک سے تقریباً 10 ملین مسلمانوں کی آمد کی توقع ہے۔ 

حج کے اختتام کے بعد سیزن کا آغاز پانچ ماہ سے زائد عرصے پہلے ہو چکا ہے اور وبائی امراض سے متعلق پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد تین سالوں میں پہلی بار تقریباً18 لاکھ مسلمانوں نے شرکت کی۔ 

وہ مسلمان جو جسمانی یا مالی طور پر حج کی استطاعت نہیں رکھتے وہ عمرہ کرنے سعودی عرب جاتے ہیں۔

کچھ تصاویر دیکھیں:

 

فوٹو: سعودی میڈیافوٹو: سعودی میڈیا
 
فوٹو: سعودی میڈیافوٹو: سعودی میڈیا
 
فوٹو: سعودی میڈیافوٹو: سعودی میڈیا
 
فوٹو: سعودی میڈیافوٹو: سعودی میڈیا
 
ٹیگس: حج ، عمرہ ، کعبہ
نظرات بینندگان
captcha