آیت الله عیسی قاسم: سیرت اور کلام امام حسین(ع) مومنین کے لیے حجت اور دلیل ہے

IQNA

آیت الله عیسی قاسم: سیرت اور کلام امام حسین(ع) مومنین کے لیے حجت اور دلیل ہے

11:08 - July 31, 2022
خبر کا کوڈ: 3512411
تہران ایکنا- اسلامی تحریک کے سربراہ آیت الله عیسی قاسم نے محرم کے آغاز پر کہا ہے کہ امام حسین(ع) تمام لوگوں کے لیے حجت ہے۔

نیوز ایجنسی مرکز المقاوم کے مطابق  آیت الله عیسی قاسم  نے بحرین میں عاشورا ۱۴۴۴ هجری قمری کے شعار کے حوالے سے پیغام میں فرمایا ہے : بسم الله الرحمن الرحيم

خدا سے دعا ہے کہ عاشورا کے غمناک واقعے اور امام مظلوم اور انکے اصحاب کی شہادت کی عزاداری پر ہماجر عظیم عنایت فرمائے۔

امام مظلوم سید شهدائےکربلا(ع) کے قول «میں دین محمد (ص) کے پیروکار ہوں»  اور امامت انکو خدا کی طرف سے عطا کردہ ہے جو انکی حقانیت پر دلیل ہے جو احادیث سے تائید شدہ ہے اور انکی عصمت قرآنی دلائل سے ثابت شدہ ہے اور انکی پیشوائی عقل سے ثابت ہے، مومنین کے لیے دلیل باقی نہیں بچتی کہ وہ زندگی میں انکے کردار کے برخلاف عمل کریں، انکی بات تمام کلام کا خاتمہ اور انکی سیرت تمام لوگوں کے لیے حجت ہے اور مومنین کے لیے لائیحہ عمل۔

ہمارا معیار امام کا معیار ہے، خدا کی رضا ہماری رضا ہے، ہم ناراضگی انکی ناراضگی ہے اور ہمارا مقصد انکا ہدف اور انکے علاوہ کوئی حقیقت نہیں۔

خدا کا سلام و درود ہو سب پر

عیسی احمد قاسم
۲۹ جولائی ۲۰۲۲

دوسری جانب سوشل میڈیا اخبار جو جمعیت الوفاق البحرین سے جاری ہوا ہے سے معلوم ہوتا ہے کہ آل خلیفہ نے عزاداری پر کڑی پابندیاں عاید کی گئی ہیں اور عزاداری کے جلوسوں کو بحرین آنے سے روکا گیا ہے۔/

4074358

 

نظرات بینندگان
captcha