سیدحسن نصرالله کا اہم خطاب جمعہ کو ہوگا

IQNA

سیدحسن نصرالله کا اہم خطاب جمعہ کو ہوگا

7:52 - May 07, 2023
خبر کا کوڈ: 3514253
ایکنا تھران: معروف کمانڈر کی شہادت کی برسی پر حزب الله رہنما جمعے کو اہم خطاب کریں گے۔

ایکنا نیوز- نیوز چینل المنار کے مطابق حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ جمعے کو اہم خطاب کریں گے۔

 

رپورٹ کے مطابق مذکورہ خطاب حزب اللہ کے کمانڈر مصطفی بدرالدین کی ساتویں برسی پر کیا جائے جو جمعے کو مقامی وقت کے مطابق پانچ بجے متوقع ہے اور یہ خطاب بیروت میں مدرسہ شھید سید محمد باقر الصدر کے ہال میں ہوگا۔

 

مذکورہ کمانڈر کی شہادت سال ۲۰۰۸  سے مسلسل ہر سال انکی برسی پر خطاب کرتا آرہا ہے۔

 

مصطفی بدرالدین جو فؤاد صعب، سامی عیسی اور ذوالفقار حزب‌الله  کے ناموں سے جانا جاتا ہے چھ اپریل ۱۹۶۱ کو الغبیری میں پیدا ہوئے تھے. وہ عماد مغنیه کی اہلیہ کے بھائی تھے اور صہیونی میڈیا انہیں حزب اللہ کمانڈر عماد مغنیه، کے جانشین کے طور پر شمار کرتا تھا اور مغنیه کی شہادت سال ۲۰۰۸ میں ہونے کے بعد عسکری ونگ کی سربراہی کرتا تھا۔

 

یہ معروف کمانڈر امریکی- صہیونی تکفیری پروجیکٹ کو شام میں ناکام بنانے کے خلاف سرگرم تھا۔

حزب اللہ کے ذوالفقار کی زندگی جہاد، قید وبند اور زخم و آلام سے لبریز مگر کامیابیوں سے پر تھی اور آخر کار شھادت کی عظیم سعادت کے ساتھ اور دیگر ساتھیوں عماد مغنیہ جیسے دوستوں کے قافلے سے جا ملے۔/

 

4138921

نظرات بینندگان
captcha