توہین قرآن کو محور وحدت بنانے کی ضرورت ہے

IQNA

آیت‌الله اعرافی کو الازھر کا جواب

توہین قرآن کو محور وحدت بنانے کی ضرورت ہے

3:50 - August 02, 2023
خبر کا کوڈ: 3514708
ایکنا تھران: شیخ الازهر نے ایران مدارس کے سربراہ کے نام جوابی خط میں کہا کہ توہین قرآن پر سب کو ملکر وحدت کرنی ہوگی۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے اسپوٹنک نیوز کا کہنا تھا کہ مصر کے الازھر مرکز کے سربراہ احمد الطیب، شیخ الازهر نے توہین قرآن کیس پر اسٹینڈ لینے پر ایرانی مدارس کے سربراہ آیت‌الله رضا اعرافی کا شکریہ ادا کیا ۔

الازھر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ قرآن سوزی کا اندوہناک واقعہ تمام مسلمانوں کے درمیان وحدت کا باعث بنے گی اور مشرق و مغرب کے مسلمانوں کے درمیان ایک جذبہ پیدا کرے گا اور سب لوگ اس کے خلاف یکجا ہوں گے۔

 

شیخ الازھر کے بیان میں امید ظاہر کی گیی ہے کہ تمام فرقوں کے علما کے درمیان ایک متحدہ نظریے پر اتفاق ہوگا اور تمام علما اس حوالے سے ڈائیلاگ کا باب کھولیں گے تاکہ اختلافات امت کے درمیان سے ختم ہوسکے۔

انکا کہنا تھا : الازھر اس حوالے سے تمام واقعات پر نظر رکھتا ہے جو لوگ اسلام فوبیا کے حوالے سے منفی سرگرمیاں رکھتے ہیں وہ ہماری نظروں میں ہیں۔

الازهر نے تمام عربی اور اسلامی ممالک سے پھر درخواست کی ہے کہ و ہ قرآن سے یکجہتی کے طور پر آگے بڑھ کر کردار ادا کریں۔

 

قابل ذکر ہے کہ آیت‌الله اعرافی نے توہین قرآن کے معاملے پر  شیخ الازهر اور دیگر اداروں کے ساتھ اقدامات کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظھار کیا کہ وہ سوئیڈن اور ڈنمارک کے بائیکاٹ پر اپنا کردار ادا کریں گے۔/

 

4159565

 

نظرات بینندگان
captcha