ایرانی وزیر خارجہ امیرعبداللهیان اور سیدحسن نصرالله کی اہم بیٹھک

IQNA

ایرانی وزیر خارجہ امیرعبداللهیان اور سیدحسن نصرالله کی اہم بیٹھک

4:31 - October 14, 2023
خبر کا کوڈ: 3515101
ایکنا بیروت: حسین امیرعبداللهیان نے حسن نصراللہ کے ہمراہ «طوفان الاقصی» کے بعد کی صورتحال کا جایزہ لیا۔

ایکنا نیوز- نیوز چینل المنار کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کے ڈپٹی «مهدی شوشتری» اور بیروت میں ایرانی سفیر«مجتبی امانی» بھی اس اہم نشست یا میٹنگ میں شریک تھے۔

اس ملاقات میں شریک اہم افراد نے حماس کی کارروائی اور صہیونی وحشیانہ حملوں کی صورتحال پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا اور مسجد الاقصی اور مغربی کنارے میں حالات پر بحث کی۔

 

اس ملاقات میں جنگی مسائل، رکاوٹوں اور جنگ کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا اور تجاویزات کا تبادلہ ہوا۔

 

ایرانی وزیر خارجہ  امیرعبداللهیان اور حزب اللہ رہنما سیدحسن نصرالله کی ملاقات میں طرفین کی ذمہ داریوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور آئندہ کی حالت پر گفتگو کی گیی۔/

 

 

4174944

 

نظرات بینندگان
captcha