عراقی بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی اپ ڈیٹ

IQNA

عراقی بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی اپ ڈیٹ

5:51 - December 21, 2023
خبر کا کوڈ: 3515531
ایکنا: آستانہ مقدس امام حسین (ع) کے تعاون سے منعقدہ مقابلوں میں مختلف ممالک سے اسی قرآء شریک ہوں گے.

ایکنا نیوز- امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کربلا سیٹلائٹ نیٹ ورکس گروپ سے منسلک القرآن نیٹ ورک کے ڈائریکٹر جعفر الموسوی نے انفارمیشن بیس کے ساتھ گفتگو میں کہا۔ حرم امام حسین علیہ السلام کے پروگراموں کے حوالے سے متولی حرم شیخ عبد المہدی کربلائی کے حکم کے مطابق عراق کی اتھارٹی اور امام حسین علیہ السلام کے تعاون سے  «هدی للمتقین»  کے عنوان سے سالانہ قرآنی مقابلہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

انہوں نے کہا: اس سال  مقابلے میں عراق اور دیگر ممالک سے 80 شرکاء کی شرکت متوقع ہے۔

جعفر الموسوی نے مزید کہا: یہ مقابلہ  اپنی نوعیت میں عراق میں منفرد ہے اور عراق کی صلاحیتوں کا نمونہ ہے۔ اس طرح کہ ان مقابلوں کے منصف، منتظمین، پروڈیوسر، ججز اور ہدایت کار عراق سے ہی آئیں گے۔

انہوں نے مزيد کہا: اس مقابلے ميں عراقي قراء اور مؤذن کے مقابلوں میں تین ٹاپ موذن اور قرآء کو منتخب کیا جائے گا۔

 

جعفر الموسوی نے  اس مقابلے کے انعامات کے بارے میں کہا: حرم امام حسین علیہ السلام نے جیتنے والوں کے لیے انعامات اور مالی تحائف کا پروگرام بنایا ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ اس مقابلے کے پہلے حقدار کے لیے ایک خصوصی انعام پر غور کیا جارہا ہے اور وہ ہے امام حسین علیہ السلام کے مزار پر نصب گنبد کے اوپر جاکر زیارت کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔/

 

4188887

نظرات بینندگان
captcha