آیت‌الله سیستانی و عمار الحکیم کا شیخ محسن علی نجفی کی وفات پر تعزیت

IQNA

آیت‌الله سیستانی و عمار الحکیم کا شیخ محسن علی نجفی کی وفات پر تعزیت

11:47 - January 11, 2024
خبر کا کوڈ: 3515673
ایکنا: آیت الله العظمی سیستانی، اور سیدعمار الحکیم، نے پاکستانی عالم اور مفسر قرآن آیت الله محسن علی نجفی، کی وفات پر تعزیت کیا ہے۔

ایکنا نیوز-  الفرات نیوز، کے مطابق شیعہ مرجع تقلید کے پیغام میں کہا گیا ہے:

بسم الله الرحمن الرحيم

(انا لله وانا اليه راجعون)

 عالم خدمت گزار، حجت الاسلام والمسلمین حج شیخ محسن علی نجفی (رزوان اللہ علی) کی وفات کی خبر نے متاثر کیا۔

اس شریف عالم نے اپنی باعزت زندگی کے کئی سال مذہب کو فروغ دینے اور مومنین کی خدمت میں گزارے، اور کئی علمی اور تعلیمی مراکز کے قیام اور انتظام سے، انہوں نے پاکستان میں مذہبی حلقوں کی خدمت کی. جزاه الله خير جزاء المحسنين.

 پاکستان میں مومنین اور تمام بھائیوں اور بہنوں کو اس اعلیٰ خدمت گار عالم کے کھو جانے کے المیے کو، خاص طور پر ان کے رشتہ داروں اورچاہنے والوں کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور میں خدا منان سے مرحوم کے لیے سعادت اور ان کے پسماندگان میں صابر جمیل اور اجر جزیل کے لیے دعا گو ہوں۔

ولا حول ولا قوة الا بالله العلي العظيم.

علی الحسینی السیستانی

پیام تسلیت آیت‌الله سیستانی و عمار حکیم در پی ارتحال شیخ محسن علی نجفی

۔

 

اس کے علاوہ، عراق کی قومی حکمت کی تحریک کے رہنما، عمار الحکیم نے ایک بیان میں لکھا، جس کی ایک کاپی الفارات نیوز کو موصول ہوئی: "افسوس کے ساتھ، اعلیٰ مذہبی اتھارٹی کے نمائندے کی موت کی خبر، ہمیں پاکستان میں موصول ہوا. پاکستانی شیخ محسن علی نجفی (رحمہ اللہ) مذہبی رہنمائی کی سطح پر معروف عہدوں پر فائز تھے اور انہوں نے سماجی میدان میں قابل قدر خدمات چھوڑی ہیں.

انہوں نے مزید کہا:  ہم اللہ تعالیٰ سے ان کی روح القدس کے لیے رحمت مانگتے ہیں، ہم میت کے اہل خانہ، اور پسماندگان اور طالب علموں سے تعزیت کرتے ہیں.

 شیخ محسن علی نجفی، قرآن کے مترجم اور مفسر، جو اسلامی تعلیمات کی تبلیغ اور  ثقافت کی اشاعت کے بعد، نصف صدی سے زائد عرصے تک پاکستان میں شیعوں کے سب سے بڑے مذہبی مرکز اور مدرسے کے طور پر الکوثر یونیورسٹی کے انتظام کے انچارج تھے  19 جنوری کو 84 سال کی عمر میں انتقال کرگیے۔

علامہ نجفی، اسلامی علوم اور علم کی ترقی اور اسلامی اتحاد کو مستحکم کرنے میں قابل قدر خدمات اور زندگی بھر کے بعد، دار فانی کو وداع کرگیے. شیخ محسن علی نجفی پاکستان میں آیت اللہ سیستانی کے نمائندے اور اہل بیت اسمبلی پاکستان کی سپریم کونسل کے سربراہ بھی تھے. /

 

4193174

نظرات بینندگان
captcha