نوجوان قرآء کو رھبر معظم کا خراج

IQNA

نوجوان قرآء کو رھبر معظم کا خراج

5:43 - April 27, 2024
خبر کا کوڈ: 3516279
ایکنا: ٹی وی پر رمضان میں ہر دن ایک پارے کی تلاوت کرنے والے جوان قرآء کو رھبرمعظم نے قابل قدر قرار دیا۔

ایکنا نیوز- مقامی ایرانی میڈیا کے مطابق حزب اللہ لائن میگزین نے لکھا ہے، نوعمر قاریوں کی طرف سے روزانہ قرآن پاک کے ایک پارے کی تلاوت کا پروگرام، جس میں پہلے سے 200 سے زائد اسکول طلباء نے قرات کی ہے۔ یہ طلبا مقدس شہر قم کے ثانوی درسگاہوں میں مصروف درس ہیں جنہوں نے  حضرت معصومہ (س) کے روضہ مبارک میں تلاوت کی ہے اور اب یہ قرآنی چینل پر ہر روز 13:00 بجے نشر کیا جارہا ہے۔

 

رھبر معظم  نے اس قرآنی اجلاس کے منتظمین، حرم حضرت معصومہ (س) اور قرآنی ٹی وی چینل کو سراہتے ہوئے ان نوجوانوں کی مکمل تجوید کی تلاوت کی تعریف کرتے ہوئے کہا: میں نے اس پروگرام کو کئی بار قومی میڈیا اور چینلز پر دیکھا ہے،  اس کا انعقاد ایک عظیم عمل ہے۔ میں واقعی اس قرآنی سیشن سے لطف اندوز ہوتا ہوں اور کئی بار سننے کے باوجود سنتے ہوئے جی نہیں چاہتا کہ اٹھ جاوں۔/

 

4212339

نظرات بینندگان
captcha