ایکنا نیوز- سوره «توبه» یا «برائت» قرآن کریم کا نواں سورہ ہے جسمیں 129 آیات ہیں۔ توبہ مدنی سورہ ہے جو دسویں اور گیارے پارے پر محیط ہے اور نزول کے حوالے سے قرآن کا ایک سو چوداں سورہ ہے جو رسول اکرم (ص) پر نازل ہوا ہے۔
لفظ «توبه» عربی زبان کا لفظ ہے جس کا معنی بازگشت اور قرآنی اصطلاح میں گناہ سے دور ہوکر خدا کی جانب لوٹنا ہے اور اس سورہ کو توبہ کے بارے میں بات کرنے کی وجہ سے سورہ توبہ کہا گیا ہے اور اس سورے کو بغیر«بسم الله الرحمن الرحیم» کے شروع کرنے کی مختلف وجوہات بیان کی گئی ہیں :
سوره توبه میں مشرکوں اور منافقوں سے سے تعلقات کاٹنے کی بات کی گیی ہے تاہم توبہ کا راستہ باقی ہے اس میں مومنوں کو حکم دیا جاتا ہے کہ اگر تمھارے قریبی افراد مشرک ہیں ان سے دوری کرو جیسے کہ حضرت ابراهیم(ع) نے اپنے باپ سے دوری کی۔
سوره توبه کے دیگر موضوعات میں مسجد «ضرار» کی بات کی گیی ہے جس کو منافقین نے مسلمانوں میں اختلافات ایجاد کرنے کے لیے تیار کی مگر رسول گرامی اسلام کے نام پر مسمار کردی گیی۔/