ایکنا: چہلم امام قریب ہے اور اس عظیم الشان مذہبی اجتماع میں 2 کروڑ سے زائد زائرین کی شرکت کی پیش گوئی کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں صوبہ کربلا نے زائرین کے استقبال کی بھرپور تیاری شروع کر دی ہے۔
ایکنا: نجف اشرف میں آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے دفتر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے سیاسی اور خدماتی اداروں کی جانب سے ان کی تصاویر کو عوامی مقامات پر، خصوصاً زیارتِ اربعین کے موقع پر، استعمال کرنے کو ممنوع قرار دیا ہے۔
ایکنا: قطر کی وزارت اوقاف و امور اسلامی کے شعبۂ تبلیغ و اسلامک گائیڈنس کی جانب سے منعقدہ قرآنی سمر کورس کو مختلف عمر کے گروہوں میں بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔
امام صادق (ع) اپنے ایک شاگرد سے سوال کرتا ہے: کتنے بار حج پر گئے ہو؟ کہا، انیس بار۔ کہا بیس بار کرو تاکہ ایک بارزیارت حسین (ع) کا ثواب حاصل کرسکو. [کامل الزیارات، صفحه ۱۶۲]
ایکنا: مکہ مکرمہ میں ایک پُروقار تقریب کے دوران انجمنِ جهان اسلام کے سیکرٹری جنرل شیخ محمد بن عبدالکریم العیسی نے قرآنِ کریم کی پہلی مرتل (ترتیل کے ساتھ) آڈیو ریکارڈنگ کا باضابطہ اجرا کیا۔
ایکنا: قرآنی مقابلے گزشتہ شب، ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر (WTCKL) میں گیمبیا اور مراکش کے نمائندوں کی تلاوت کے ساتھ باضابطہ طور پر شروع ہو گئے۔
آج کی پُرشور اور تیزرفتار دنیا میں ہمیں بعض اوقات ایک مختصر اور سکون بخش توقف کی ضرورت ہوتی ہے۔ مجموعہ "نوای وحی" قرآن کی سب سے خوبصورت آیات کے انتخاب کے ساتھ ایک روحپرور سفر کی دعوت ہے۔